مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں ہزاروں شہریوں نے غزہ کے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا اور گذشتہ دنوں الکرامہ میں صہیونیوں پر حملے کے الزام میں گرفتار دو اردنی باشندوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین نے گذشتہ دنوں حملہ کرکے تین صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ماھر الجازی اور القسام کے ترجمان ابوعبیدہ کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھارکھی تھیں۔
یاد رہے کہ ماھر الجازی ٹرک ڈرائیور ہے جس نے الکرامہ کراسنگ پوائنٹ پر فائرنگ کرکے تین صہیونیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ حملے کے دوران صہیونی فورسز کی جوابی فائرنگ سے ماھر خود بھی شہید ہوگیا تھا۔
آپ کا تبصرہ